اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ آئین سے کوئی بالاتر نہیں، خواہ لاڈلا ہی کیوں نہ ہو۔ ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئیں۔پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو میں ریحام خان نے کہا کہ کوئی بھی آئین سے بالاتر نہیں، خواہ وہ لاڈلا ہی کیوں نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کسی کی پرواہ نہیں کی، خود غرض شخص نے عوام کا خیال نہیں کیا، اب وہ عوام کا دروازہ کھٹکھٹانے کے لیے کس منہ سے جائے گا۔ریحام خان نے کہا کہ وزیراعظم نے ناصرف اپنے ساتھ بلکہ عوام کے ساتھ بھی بہت بڑی زیادتی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر 190 تک پہنچ گیا، اب لمبی تقریریں کر کے یہ ڈالر کو 200 تک پہنچانے کی سازش کررہے ہیں۔ریحام خان نے کہا کہ پاکستان میں شاید کچھ ہی لوگ ایسے ہیں جو بات نہ سمجھ رہے ہوں، باقی سب اچھے سے سمجھ گئے ہیں کہ آئین کی بالادستی، قانون کی پاسداری ہر شہری کے اوپر لازم ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے