اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ بڑی قوتیں صرف پاکستان میں ہی نہیں دیگر جگہوں پر بھی حکومت بدلنے کا سوچ رہی ہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی آئین نہیں توڑا بلکہ ایک محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا اور پوری قوم نے میرے فیصلے کو سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی ایجنڈے کے تحت حکومتیں بدلیں تو ایک محب وطن پاکستانی کے اقدم اٹھائے، جنہوں نے مارشل لا لگایا انہوں نے غلط کیا لیکن ہماری جمہوری حکومت ہے، عوام تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو پتا ہے کہ سازش ہو رہی ہے، حکومت نے کمیشن بنایا ہے، بیرونی آقاؤں کی غلامی کرتے ہوئے حکومت بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے، میں نے پاکستان کی خاطر رولنگ دی، ساری زندگی اس پر فخر کروں گا۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے جو فیصلے دیے آئی ایس پی آر سمیت تمام ریاستی اداروں نے اس کی توثیق کی۔انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت آرٹیکل 5 اور میری رولنگ کی طرف گئی ہی نہیں، اگر سپریم کورٹ کے ججز خط دیکھتے تو وہ بھی یہ ہی فیصلہ کرتے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے