ہری پور (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہری پور نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہری پور کے ہمراہ جی ٹی روڈ ہری پور کے اطراف این ایچ اے اور ٹی ایم اے ہری پور کی جانب سے پختہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی کی۔ آپریشن کے دوران ہیوای مشینری سے متعدد دوکانوں اور پلازہ کو مسمار کرنے کے بعد این ایچ کے حوالے کر دیا گیا۔ موقع پر امن و امان قائم کرنے کے لئے پولیس کی نفری بھی موجود تھی۔