اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے سے انکار کردیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ حکام نے کہا ہے کہ انفرادیطور پر استعفوں کی تصدیق کے بغیر استعفے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نہیں بھجوائے جاسکتے جبکہ قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری 22اپریل تک تمام استعفے منظور کرنا چاہتے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق قاسم سوری اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد سے بچنے کے لئے موجودہ قومی اسمبلی اجلاس کو طول دے رہے ہیں۔ اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق عدم اعتماد کی تحریک کے لئے نیا اجلاس بلایا جانا ضروری ہے تاہم قاسم سوری اس سے راہ فراراختیارکررہے ہیں جبکہ قاسم سوری نے مؤقف اپنایا ہے کہ قواعد وضوابط کے مطابق اجلاس ملتوی کرنا میرا اختیار ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے