نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) رمضان المبارک میں شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمر خان کی سربراہی میں اعلی سطح کے اجلاس کا انعقاد۔دوسرا سیکیورٹی پلان تشکیل۔پولیس لائن اور دفاتر سے اضافی نفری  جبکہ سٹریٹ کرائم کے روک تھام کیلئے اسپشل موبائیلز اور رائیڈرز تعینات۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کا سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد کیلئے بازاورں کا دورہ،جوانوں کو بریفنگ۔موجودہ حالات کے پیش نظر اور رمضان المبارک میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اعلیٰ سطح اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔  میٹنگ میں تینوں سرکلز کے SDPOs  نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران رمضان میں سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس  آفیسر کی رمضان المبارک  سیکورٹی بڑھانے کے احکامات دیتے ہوئے نیا سیکیورٹی پلان جاری کر دیا۔سیکیورٹی پلان میں عبادت گاہوں، بازاروں  اور حساس مقامات پر پولیس لائن اور DPO آفس سے اضافی نفری کیساتھ سٹریٹ کرائم کے روک تھام کیلئے اسپیشل موبائیل اور رائیڈر سکواڈز  تیعنات کر دئیے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے سیکیورٹی پلان پر عملدر آمد کیلئے کینٹ اور پبی بازار کا دورہ کیا۔دورے کے دوران مختلف مقامات پر سیکیورٹی کا معائنہ کرکے جوانوں کو بریفنگ دی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے جوانوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دوران ڈیوٹی چوکس رہ کر اردگرد کے ماحول اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔اپنی اور عوام کی سیکیورٹی کو یقینی بناکر کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار رہیں۔انشائاللہ رمضان المبارک میں نوشہرہ پولیس کے جوان عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے