اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے مسجد اقصیٰ پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی کی جانب سے تشدد میں اضافہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، وقت ہے کہ عالمی برادری معصوم فلسطینیوں کی زندگی کا تحفظ کرے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی برادری فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کو مقدم رکھے۔دوسری جانب یورپین یونین نے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں تشدد اور مسجد اقصی میں ہونے والی جھڑپوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یورپی یونین مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ مغربی کنارے میں تشدد میں تازہ ترین اضافے اور جمعے کی صبح مسجد اقصی میں ہونے والی جھڑپوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے