اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ قاسم خان سوری کا استعفیٰ سیکرٹری قومی اسمبلی کے دفتر کوموصول ہوا۔ ہفتہ کے روز ہی ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر خفیہ ووٹنگ ہونا تھی تاہم انہوں نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ واضح رہے کہ3 اپریل کو قاسم خان سوری نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے کی بجائے ایوان کی کارروائی کو بلڈوز کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کو آئین اور قانون کے خلاف قراردے کرمسترد کردیا تھا۔ اس معاملہ پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطابندیال نے ازخود نوٹس لیا تھا اور اپوزیشن جماعتوں نے بھی سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔ عدالت کے پانچ رکنی بینچ نے قاسم خان سوری کی رولنگ کو کالعدم قراردے کر دوبارہ نو اپریل کوسابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ووٹنگ کروانے کا حکم دیا تھا۔اسد قیصر نے ووٹنگ کروانے کی بجائے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھاجس کے بعد سردار ایاز صادق نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کروائی اور یہ تحریک کامیاب ہو گئی تھی۔ اپوزیشن جماعتوں نے قاسم خان سوری کے غیر قانونی اقدامات کے معاملہ پر تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے