اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف سے جمعیت علمااسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی،وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعظم ہاؤس آمد پر مولانا فضل الرحمن کا پرتپاک خیرمقدم کیا،مولانا فضل الرحمن نے شہبازشریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک دی۔اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور قوم کو آپ کی قیادت میں اجتماعی دانش اور کاوش نے مشکل سے نکالا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم شہبازشریف کے عوامی خدمت اور مسائل کے حل کے لئے جذبے کو سراہا،مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آپ نے آتے ہی قوم کو دکھایا ہے کہ ان کا خادم کام کیسے کرتا ہے، ملک وقوم کی بھلائی کے لئے ہمارابھرپور تعاون اور مدد آپ کے ساتھ ہے اور رہے گی۔دونوں ر ہنماؤں کی اہم سیاسی امور اور کابینہ کی تشکیل سے متعلق معاملات پر مشاورت ہوئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے