الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ زڑہ ڈھیرئی میں چُریاں مارکر مزدور قتل،کئی مشتبہ افراد سے تفشیش جاری،پائندہ مند عرف پندروکئی سالوں سے بالائی علاقوں میں کپڑے،کرانہ بیجتے تھے۔دو دن گھر سے غائب رہیں جمعے کی شام کو علاقہ زڑہ ڈھیرئی کے مضافات سے خوت سے لت پت لاش برآمد کی گئی۔مزدورپائندہ مندعرف پندرو کا تعلق الپوری سے تھا مزدور کے بہیمانہ قتل کیخلاف سوشل میڈیا پر شدید پوسٹس وائرل اور ان میں غم و غصہ،حکومت سے فوری طور پر انصاف کی فاہمی کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز تھانہ الپوری کوڈھیرئی کے علاقے زڑہ سے اطلاع ملی کہ جھاڑیوں میں نامعلوم شخص خون سے لت پت پڑا ہے جس پر مقامی پولیس تھانہ الپوری نے لاش کو پوسٹ مارٹم و دیگر قانونی مراحل کیلئے الپوری ہسپتال منتقال کیا اور مقتول کے بھائی کے مدعیت میں مقدمہ درج ہوا جس کے بعد پولیس نے علاقے سے کئی مشتبہ افراد سے وقتاًفوقتاً تھانہ ہذا بولا کر تفشیش جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ ایک شخص کو درہ سے بھی زیر تفشیش کیا ہے۔مقتول پائندہ مند عرف پندرو جو گزشتہ کئی سالوں سے زڑہ سمیت دیگر مضافاتی بالائی علاقوں میں کپڑے اور کرانہ پیچتا ہے دو دن سے غائب تھا اور موبائل بھی بند تھا کی لاش جمعے کو علاقہ زڑہ سے برآمد ہوئی۔تھانہ الپوری پولیس کے مطابق کیس کے مختلف پہلو پر تفشیش جاری ہے اور بہت جلد ملزمان تک پہنچا جائے گا۔۔