ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین واسا سرفراز خان جدون اورچیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر ذیشان پرویزنے اُنہیں ادرے کی کارکردگی، استعداد کار، مستقبل کی منصوبہ بندی اور درپیش مسائل و چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد (WSSCA)کے دفتر کا دورہ کیا۔ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ڈی آئی جی (ر) سرفراز خان جدون اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر واسا انجینئر ذیشان پرویز نے اُنہیں ادرے کی کارکردگی، استعداد کار، مستقبل کی منصوبہ بندی اور درپیش مسائل و چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ طارق سلام مروت نے واسا ایبٹ آباد کی کارکردگی کو سراہا اور ادارے کو درپیش تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اُنہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ واسا ایبٹ آباد کے دائرہ کار میں مزید 23ویلج کونسلز کو شامل کرنے کے لئے کوشاں  اور صوبائی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے۔ جلد ہی واسا ایبٹ آباد کا دائرہ کار بڑھا دیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بہترین میونسپل سروسز گھر کی دہلیز پر ملنا شروع ہوجائے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے خیبر پختون خواہ سیٹیز امپرومنٹ پروجیکٹ (KPCIP)کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ایشائی ترقیاتی بینک کی مالی معاونت سے شروع ہونے والے پروجیکٹ صحیح معنوں میں بروقت مکمل ہونے سے ایبٹ آباد کی تقدیر بدل جائے گی اور آنے والے کم از کم 20سال کے لئے پانی کی قلت اور کوڑے کرکٹ کا مسلہ مستقل طور پر حل ہوجائے گا، اس لئے واسا ایبٹ آباد مذکورہ پروجیکٹ کی بھر پور نگرانی کرے۔  چیئرمین واسا سرفراز خان جدون نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت کاواسا کا دورہ کرنے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واسا کو ہرممکن تعاون فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر (انڈر ٹریننگ)اور واسا کے تمام شعبوں کے سربراہان بھی موجودتھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے