پبی (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس نے رکشہ اور نقدی چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔مالمسروقہ برآمد تفصیلات کے مطا بق12-04-2022 کو  نورالامین نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنا رکشہ اپنے کھیت کے ساتھ کھڑا کیا جسمیں کچھ کپڑے اور 68 ہزار نقد روپے بھی تھے۔میں کھیت میں کام کر رہا تھا کہ نامعلوم چور رکشہ چوری کرکے لے گئے۔بلال احمد اے ایس پیکینٹ نے ہدایت شاہ خان ایس ایچ او نوشہرہ کلاں اور کلیم خان پی اے ایس آئی پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر مقدمہ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ملزم تک رسائی حاصل کی۔ملزم زر محمد ولد تاج محمد ساکن پیر سباق کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ملزم کی نشاندہی پر مالمسروقہ برآمد کر لیا گیا۔مزید تفتیش کیلئے ملزم کو تھانہ نوشہرہ کلاں منتقل کر دیا گیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے