کرک (مانند نیوز ڈیسک) اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر کرک حامداقبال کی گریڈ 18 میں ترقی تفصیلات کے مطابق پروونشل سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں تعینات انتظامی افسران کی گریڈ 18 میں ترقی کا اعلامیہ جاری کردیا۔ صوبہ بھر کے دیگر افسران کی طرح ضلع کرک میں تعینات اسسٹنٹ کمشنر کرک حامد اقبال کو بھی گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی۔ حامد اقبال نے سال 2015 میں پی ایم ایس کا امتحان پاس کرکے سِول سروسسز میں شمولیت اختیار کی۔ اور اب تک اپنی ملازمت کے دوران مختلف اضلاع میں بحثیت ایڈیشنل اے سی اور اے سی تعینات رہے۔ سال 2021 میں صوبائی حکومت نے حامد اقبال کی خدمات ضلع کرک کے حوالے کرکے اے سی ہیڈکوارٹر کرک تعینات کردیا۔ کرک میں تعیناتی کے دوران حامد اقبال نے گیس کے مسائل سمیت کامیاب بلدیاتی الیکشن کے انعقاد سے لے کر رمضان سستا بازار لگانے تک ہر کام میں اپنی قابلیت کا لوہا منوایا اور انتہائی کم عرصے میں کرک کے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنالی۔ حامداقبال کا کہنا ہے کہ سِول سروسسز میں شمولیت کا ایک ہی مقصد ہے اور یہ کہ غریب عوام کی خدمت کرسکوں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے