کوہاٹ (مانند نیوزڈیسک) پاراچنار بازار میں کسانوں کو یوریا ریلیف دینے کی بجائے زیادہ قیمت پر فروخت کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کرم واصل خان خٹک نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم محمد عامر خان کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر پاراچنار بازار میں یوریا سیل پوائنٹس کی مانیٹرنگ کریں۔ چنانچہ آج محمد عامر خان نے پاراچنار بازار میں واقع رفیق اینڈ کُو یوریا فرٹیلائزر سیل پوائنٹ کا اچانک دورہ کیا جہاں واقعی غریب کسانوں کو یوریا زیادہ قیمت پر دی جارہی تھی۔لہٰذا رفیق اینڈ کوُ یوریا فرٹیلائزر سیل پوائنٹ کے مالک کو اُور پرائسنگ کے جرم کی پاداش میں گرفتار کرکے مزید عدالتی کاروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا اور رفیق اینڈ کُو فرئیلائزر ڈیلر کے سیل پوائنٹ کو بھی سیل کردیاگیا۔دوسری جانب اپر کرم کے غریب کسانوں نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے تہہ دل سے اس کا شکریہ ادا کیا۔