مظفرآباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج (پیرکو)اپریل کوہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس پیر کی صبح ساڑھے 10 بجے قانون ساز اسمبلی ہال مظفر آباد میں ہو گا،سپیکرقانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق وزارتِ عظمیٰ کا انتخابی عمل مکمل کرائیں گے۔وزیرِ اعظم کے انتخاب میں 53 اراکینِ اسمبلی ووٹ ڈالیں گے، کامیابی کے لیے 27 ووٹ درکار ہوں گے۔پی ٹی آئی کے 32، پیپلز پارٹی کے 12، مسلم لیگ ن کے 7 ووٹ ہیں جبکہ جے کے پی پی اور مسلم کانفرنس کا ایک ایک ووٹ ہے۔ چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے سردار تنویر الیاس کو وزارتِ عظمیٰ کا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔پیپلز پارٹی آزاد کشمیر اور مسلم لیگ ن کے مشترکہ امیدوار چوہدری یاسین ہوں گے۔آزاد کشمیر کے آئین کے مطابق وزارتِ عظمی کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے ہو گا، وزیر اعظم کے الیکشن میں مقابلہ ون ٹو ون ہو گا۔دونوں اطراف سے کامیابی کے دعوے کئے جا رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے