لاہور (مانند نیوز ڈیسک) حمزہ شہباز کی بطور وزیراعلی پنجاب کامیابی کا نوٹیفکیشن گورنر ہاؤس کو موصول ہو گیا۔ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے متعلقہ اداروں کو انتخابی نتائج سے متعلق مراسلہ جاری کر دیا۔ گورنر ہاؤس کو بھی وزیراعلیٰ کے انتخابی نتائج سے آگاہ کر دیا گیا۔ نو منتخب وزیراعلی حمزہ شہباز گورنرہاؤس میں حلف اٹھائیں گے۔