ٹورنٹو (مانند نیوز ڈیسک) کینیڈا کے شہر ٹورونٹو میں واقع ایک مسجد پر علی الصبح ہونے والی فائرنگ کے واقعہ میں 5نمازی زخمی ہو گئے۔ٹورنٹو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان ڈیوڈ رائزک نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ سویرے ڈسٹرکٹ سکاربورو میں پیش آیا جہاں شرپسندوں کے ایک کار سوار گروہ نے مسجد کے پاس سے گزرتے ہوئے وہاں فجر کی نماز ادا کرنے والے نمازیوں پر فائرنگ کر دی۔پولیس ترجمان کے مطابق نمازیوں پر 6گولیاں چلائی گئیں تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حملے میں کتنے ملزمان ملوث تھے۔ ابھی یہ کہنا بھی مشکل ہے کہ آیا نمازیوں پر حملہ ان کے مذہبی عقائد کی وجہ سے کیا گیا یا نہیں۔دوسری جانب سکاربورو مسلم ایسوسی ایشن نے افسوسناک واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کینیڈا کے حکام پر ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے اور گن وائلینس کے واقعات پر موثر طور پر قابو پانے پر زور دیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے