اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی نے کبھی اپنے کپتان کو مایوس نہیں کیا۔ شکریہ کراچی۔ آپ نے پھر ثابت کر دیا کے کراچی نیا پاکستان بنانے میں اپنے کپتان کے ہراول دستے کا کردار ادا کرے گا۔ ان خیالات کااظہار اسد عمر نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پشاور اور کراچی نے بتا دیا ہے کہ ملک نرم انقلاب کیلئے تیار ہے، انشاللہ پاکستان کا ہر شہر تحریر اسکوائر بنے گا، اس امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کی کال آنے والی ہے تیار رہو اور عمران خان کے اعلان کا انتظار کرو۔ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈحکومت نامنطور۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے