مانسہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے 5 ماہ کے طویل عرصے کے بعد تمام رکاوٹیں دور کر کے مانسہرہ کے خوبصورت سیاحتی مقام ناران کو سیاحوں کے لئے کھول دیا ہے۔جنت نظیر وادی ناران کی شاہراہ گزشتہ سال اکتوبر میں شدید برفباری کے بعد بند ہوگئی تھی۔این ایچ اے کے عملے نے کالی مٹی سے ناران تک 11 کلومیٹر کے علاقے میں 4 گلیشئیرز اور لینڈسلائیڈز کی صفائی مکمل کر کے ناران بازار تک شاہراہ کھول دی ہے، ناران کا کاروباری طبقہ سیاحوں کے استقبال کے لئے تیار ہے۔عہدیدار ہوٹل ایسوسی ایشن حسن دین کا کہنا ہے کہ ناران کے اندر 2 سے ڈھائی ہزار ہوٹل ہیں، اس میں مالکان اور ورکرز جو 8 ماہ کے بعد اپنا کاروبار کھولتے ہیں ان کی تعداد تقریبا ڈھائی لاکھ ہے۔کاغان ڈ ویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے)نے لاکھوں سیاحوں کے ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے خصوصی پلان تشکیل دے دیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے