مردان ( نمائندہ مانند) مردان ٹی ایم اے ہال میں جذبہ پروگرام کے تحت سیپ پاکستان ( ساوتھ ایشیاء پارٹنر شپ پاکستان ) کی تعاون پیپلز اسمبلی کا انعقاد کیا گیا ، صدارت تحصیل میئر مردان حمایت اللہ مایار جبکہ نظامت کے فرائض حسن حساس نے انجام دئیے ، تقریب کے مہمانان خصوصی میں ڈاکٹر پروفیسر صالح الدین ، خاتون ایم پی اے شاہدہ بی بی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف و آبادکاری سارہ تواب عمر شامل تھے ، ان کے علاوہ ڈی آر سی چیئرمین احسان باچہ ، صحافی شاہد خان ، ایس ایچ او عجب خان ، نعیم چوہدری اور سیپ پاکستان کی کوآرڈی نیٹر نصرت آراء نے بھی اپنے خطاب میں خواتین کو وراثت میں حصہ دینے اور منشیات کے خاتمے میں کردار ادا کرنے پر زور دیا ، پروفیسر ڈاکٹر صالح الدین نے وراثت کے شرعی حقوق کے بارے میں قرآن و سنت کی روشنی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے خواتین کے حقوق کی احسن طریقے سے حد بندی کی ہے اور عورت کو ملکہ کا درجہ دیا ہے ، ایم پی اے شاہدہ بی بی نے کہا کہ اسلام نے عورت کا ان کے حقوق دیئے ہیں مگر ہمارہ معاشرہ اسے روا نہیں رکھتا ، احسان باچہ نے کہا کہ پشتون معاشرہ وراثت میں حصہ دینا اپنی توہین سمجھتا ہے ، ایس ایچ او عجب خان نے کہا کہ ہم ایک ایسے معاشرے کا حصہ ہے کہ جہاں ہمیں اپنی بہن اور بیٹی کو وراثت میں حصہ نہیں دیتے اور وہ اس لئے کہ جائیداد کسی دوسرے خاندان کو چلی جائے گی ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سارہ تواب عمر نے کہا کہ جن خواتین کو وراثت کے حوالے سے جن مسائل کا سامنا ہے میں ان کی قانونی مدد کیلئے حاضر ہوں ، تحصیل میئر حمایت مایار نے کہا کہ وطن عزیز میں اس وقت منشیات کا استعمال نوجوانوں میں بہت زیادہ ہے جس قوم کے نوجوان نشے کی لت میں لگے ہو تو اس کا مستقبل تاریک ہوجاتا ہے ، وراثت پختون قوم میں بہت ہی کم لوگ دیتے ہیں اس کے لئے لوگوں میں آگاہی ضروری ہے اور یہ کام غیر سرکاری ادارے بہت اچھی طرح سے انجام دے سکتے ہیں ، نصرت آرا کا کہنا تھا کہ جن گھرانوں میں مرد نشے کے عادی ہوتے ہیں ان کی عورتوں کی زندگی بہت مشکل سے گزرتی ہیں نشے کے حالت میں وہ گھر کی قیمتی چیزیں بھیجنے کے ساتھ ساتھ خواتین پر تشدد بھی کرتے ہیں اب یہ لعنت ہمارے کالجز اور یونیورسٹیز میں بھی عام ہوچکی ہے جس کی تدارک ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، آخر میں بلدیاتی انتخابات میں کامیاب خواتین کونسلرز میں شیلڈز تقسیم کئے ـ

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے