مکہ مکرمہ (مانند نیوز ڈیسک) حرمین شریفین کے صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے رمضان کے بابرکت مہینے کے پہلے عشرے میں اپنی خدمات کو ایک نئے اور مسلسل سروس سسٹم کے ذریعے تیز کر دیا جو چوبیسوں گھنٹے کام کرتا ہے۔حرمین شریفین کے صدارت عامہ نے حرمین شریفین میں آنے والے نمازیوں اورروزہ داروں کو رمضان المبارک کے پہلے 15 دنوں میں بارہ ملین لیٹر آب زم زم فراہم کیا۔اس دوران مسجد حرام میں 40 لیٹر کی گنجائش والے 25 ہزار کولر فراہم کئے گئے جبکہ مجموعی طور پر زائرین اور روزہ داروں میں زم زم کی چار ملین بوتلیں فراہم کی گئیں۔صدارت عامہ برائے حرمین شریفین کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے ہدایت دی کہ مسجد حرام میں روزہ داروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے کہا کہ حرمین شریفین میں عبادت کے لیے آنے والے زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی اور آب زم زم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، تاکہ زائرین سہولت کے ساتھ اپنی عبادت پر توجہ دے سکیں۔اس کے علاوہ سعودی عرب کی حکومت بالخصوص حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے مسجد حرام میں رمضان المبارک کے دوران نمازیوں اور زائرین کی آمد ورفت کے لیے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔مسجد حرام میں تعینات عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زائرین اور نمازیوں کا حسن سلوک کے ساتھ استقبال کریں اور ان کی ہرممکن رہ نمائی کریں، اسی طرح مسجد حرام سے باہر نکلنے والے زائرین کو بھی جانے میں سہولت فراہم کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے