کیف (مانند نیوز ڈیسک) یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس خارکیف میں عام رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدرزیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کے شہر خارکیف میں روسی شیلنگ مسلسل جاری ہے۔دوسری جانب یوکرین کے وزیراعظم نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماریوپول کے کچھ حصے یوکرینی فوج کے کنٹرول میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماریوپول میں روس کے سرینڈر کرنے کے مطالبے کے باوجود لڑائی جاری ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی حملے کے بعد سے اب تک تقریبا 4 ملین یوکرینی ملک سے انخلا کرچکے ہیں۔خیال رہے کہ دو روز قبل کیف ریجن کے پولیس چیف آندری نبیتوف نے دعوی کیا تھا کہ روسی فوج کے کیف ریجن سے انخلا کے بعد سے اب تک وہاں 900 سے زائد شہریوں کی لاشیں مل چکی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے