پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاورمیں بجلی و گیس کی ناروا لوڈشیڈنگ سے عوام عاجز آگئے۔رمضان کے مبارک مہینے میں بھی گھنٹوں گھنٹوں بجلی و گیس غائب رہنے اور گیس کے کم پریشر کے باعث گھریلو امور بری طرح متاثر ہونے لگے ہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاورمیں گھریلو صارفین گیس کو ترس گئے ہیں جبکہ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔افطاری اور سحری کے وقت بھی بجلی غائب رہتی ہے جبکہ نما ز تراویح کے اوقات میں بھی لوڈشیڈنگ معمول بن گیا ہے جبکہ اس دوران گھروں میں سوئی گیس کی بھی لوڈشیڈنگ رہتی ہے جس سے گھریلو امور بری طرح متاثر ہورہے ہیں جبکہ مساجد میں بھی نماز تراویح کی ادائیگی میں خلل پڑ رہا ہے جس پر شہریوں نے حکومت،محکمہ سوئی گیس اور واپڈا سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی و گیس لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے فوری اقداما ت اٹھائے جائیں بصورت دیگر اس کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا۔