پشاور (مانند نیوز ڈیسک) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار افراد کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔ گزشتہ تین ماہ سے جاری کریک ڈاؤن کے دوران اب تک 29 ہزار سے زائد افراد کو چالان کر کے ان سے جرمانہ کی مد میں سے 29 لاکھ سے زائد رقم وصول کر کے قومی خزانہ میں جمع کرائی گئی۔ موٹر سائیکل سوار افراد بغیر ہیلمٹ کے سفر سے گریز کر کے خطرناک حادثات سے بچ سکتے ہیں۔