نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ کینٹ پولیس نے حسیناوں کی جلووں میں آکر چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے بغیر لیڈیز پولیس کا بے گناہ شہری کے گھر پر چھاپہ،شہری کی جانب سے نوشہر ہ پولیس پر گاڑی ہتھیانے کا الزام۔کینٹ پولیس نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے شک کی بنیاد پر شہری سے گاڑی چھین لی،تھانہ نوشہرہ کینٹ کے ایس آئی حسین قادر شہری سے چھینی گئی گاڑی ذاتی طور پر استعمال کررہے ہیں،اس سلسلے میں آرمرہاوسنگ سوسائٹی نوشہرہ کے رہائشی نوجوان باسط ولد فرید احمد خان نے اپنے دوسرے ساتھی افراز الرحمان ولد اعجاز الرحمن کے ہمراہ نوشہرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز لاہور کی دو خواتین نامعلوم نے اپنی گاڑی کی گمشدگی کا کمپلینٹ درج کیا ہوا تھا جس پر اے ایس پی سرکل نوشہرہ کینٹ بلال نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس کی بجائے تھانہ نوشہرہ کینٹ پولیس کے ہمراہ میرے گھر میں بغیر لیڈیز پولیس داخل ہوئے جو کہ خلاف قانون،خلاف روایت اور خلاف اقدار تھا،جس پر انہوں نے چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کیا اور میری گاڑی تفتیش و تصدیق کی عرض تھانہ نوشہرہ کینٹ لے گئے،لیکن اسی گاڑی میں وہی خواتین گومتی پھرتی نظر آچکی ہیں،واضح رہے کہ لاہور سے آئے ہوئے دونوں خواتین نوشہرہ پولیس ریسٹ ہاوس میں پروٹوکول دئے ہوئے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہے،انہوں نے کہا کہ لاہور سے آئی ہوئی دونوں خواتین اے ایس پی کینٹ اور نوشہرہ کے ایک بااثر سیاسی شخصیت کا بیٹا میرے خلاف سازش اور میری گاڑی ہتھیانے میں مصروف ہیں،انہوں نے کہا کہ میری گاڑی کے تمام کاغذات مکمل طور پر درست ہے لیکن نوشہرہ کینٹ پولیس نے لیبارٹری حکام کی ملی بھگت کی خاطر حسیناوں کے جلووں میں آکر جعلی رزلٹ تیار کیا ہوا ہے،انہوں نے آئی جی خیبر پختون خوا معظم جاں انصاری،ڈی آئی جی مردان،ڈی پی او نوشہرہ سمیت تمام تحقیقاتی اداروں ایف آئی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کیس کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کرکے مجھے انصاف اور واقعی میں ملوث پولیس افسران و اہلکاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے بصورت دیگر انصاف کی عدم فراہمی پر تھانہ نوشہرہ کینٹ کے سامنے پر فائر کرکے خودکشی پر مجبور ہوجاونگا،

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے