سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات مینگورہ کے علاقے رحیم آباد میں زیادتی کا نشانہ بننے والی 7 سالہ بچی کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا پولیس کے مطابق بچی کے والد عبدالرحمن نے پولیس کو بتایا کہ وہ گھر پر تھا جب اس کی سات سالہ بیٹی حرا روتی ہوئی گھر آئی۔ اس نے اسے بتایا کہ مدرسے جاتے ہوئے 16 سالہ جہانگیر نے اسے قریبی ندی میں بہلایا، اس کے ساتھ زیادتی کی اور اس پر تشدد بھی کیا۔ بچی کو طبی معائنے کے لیے سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ میڈیکل رپورٹ سے ثابت ہو گیا ہے کہ بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم جہانگیر کو گرفتار کر کے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔