سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات تحصیل مٹہ کے علاقے شور شاہی گٹ میں دو فریقین چچازادبھائیوں کے مابین لڑائی۔دوافراد جانبحق جبکہ تین افراد زخمی۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔اطلاعات کے مطابق سوات تحصیل مٹہ کے علاقے شور شاہی گٹ میں دو فریقین چچازادبھائیوں کے مابین راستہ کے تنازعہ پر جھگڑاہواہے۔جس کے نتیجے میں ایک فریق سے حسین احمد ولد سعید اللہ جانبحق جبکہ دو افراد زخمی، جبکہ دوسرے فریق سے سبحان علی ولد روشن جانبحق جبکہ ایک فرد زخمی، دو زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا، دونوں فریقین آپس میں چچا زاد بھائی تھے اور راستہ کا تنازعہ کافی عرصہ سے چل رہا تھا،پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے