لاہور (مانند نیوز ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے عائد شرائط کے خلاف درخواست پر سماعت منسوخ کردی۔بدھ کو جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 2رکنی بینچ کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے عائد شرائط کے خلاف درخواست پر سماعت کرنا تھی۔جسٹس سید شہباز علی رضوی کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے رجسٹرار آفس نے درخواست کی کازلسٹ منسوخ کردی۔نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے عائد شرائط کے خلاف درخواست کے مدعی وزیر اعظم شہباز شریف ہیں۔لاہور ہائی کورٹ میں دائر اس درخواست پر آخری سماعت 20 جنوری 2020 کو ہوئی تھی۔عدالت عالیہ نے 16 نومبر 2019 کو نواز شریف کو علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے