کوہاٹ (مانند نیوز ڈیسک) کینٹ پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او کینٹ شاہ دوران نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی میں مبینہ ملزم آصف اقبال ولد خان افضل اور آصف خان ولد یوسف خان ساکنان نصرت خیل کو حراست میں لے لیا۔زیر حراست ملزمان کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، 2 پستول اور درجنوں کارتوس برآمد کرلی گئی۔پکڑے گئے مبینہ ڈاکوؤں کے قبضے سے واردات کے دوران لوٹی ہوئی نقدی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔مبینہ ملزمان نصرت خیل کے مقامی باشندے عصمت اللہ کی دکان میں گھس کر اسلحہ کی نوک پر زبردستی چالیس ہزار روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔مبینہ ملزمان کو واردات کے فوراً بعد مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران کچھ ہی گھنٹوں کے اندر حراست میں لیا گیا۔زیر حراست ملزمان کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی کیلئے تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف جرم کر لیا ہے اور ان سے مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔