اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کے نام خط لکھ دیا۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے شہباز شریف کو وزیرِ اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان گہرے تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان عوام کی سطح پر مضبوط تعلقات ہیں۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے خط میں اپنے 2016 کے دورہ پاکستان کو یاد کیا ہے کہ اس دورے میں لڑکیوں کی تعلیم، صحت، معاشی اور تجارتی تعلقات سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق خط میں برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ نے کہاکہ برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے قیامِ پاکستان کی 75 ویں سالگرہ پر نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا ہے۔دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے وزیرِ اعظم شہبازشریف سے جلد ملاقات کی امید کا اظہار بھی کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے