پشاور (نمائندہ مانند)خیبر پختونخوا حکومت نے کل بروز پیر سرکاری سطح پر عید الفطر منانے کا اعلان کردیا۔ صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا میں سرکاری سطح پر عید الفطر منانے کا اعلان کیا ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کل گورنر ہاوس پشاور میں عید الفطر کی نماز ادا کریں گے،کابینہ اراکین اور سرکاری حکام بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ عید الفطر کی نماز ادا کریں گے۔واضح رہے کہ صوبائی حکومت خیبرپختونخوا نے مختلف روئت ھلال کمیٹیوں کے فیصلے کی روشنی میں کل بروز پیر بمورخہ 02مئی کو عیدالفطر کا اعلان کیاہے۔صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں عیدالفطر کا چاند نظر آیا ہے۔پشاور، ھنگو،مردان،بنوں،لنڈی کوتل،چارسدہ،اور قبائلی اضلاع سمیت مختلف علاقوں سے شھادتیں موصول ھوئیں جن کی بنا پر علماء کرام نے شرعی تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد باضابطہ کل عید الفطر کا اعلان کیا۔
درایں اثناء وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ نے شوال المکرم کے چاند سے متعلق اہم بیان جاری کرتے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے شوال المکرم کا چاند دیکھنے کی شرعی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان شہادتوں کی بنا پر خیبرپختونخوا حکومت نے پیر 2 مئی کو سرکاری طور پر عید الفطر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ کل صوبے بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عید الفطر کے موقع پر ہوئی فائرنگ جیسے فعل سے اجتناب کریں کیونکہ آپ کی ذرا سی غفلت کسی گھر کا چراغ بجھا سکتی ہے۔انہوں نے عوام کو عید کی مبارکباد بھی پیش کی۔
وزیر اعلیٰ کل پشاور، جب کہ ملا کنڈ، ڈیڑہ، بنوں، کو ہاٹ، مردان، ایبٹ آباد میں کمشنر عید کی نماز ادا رینگے۔