اوچ لوئر دیر (مانند نیوز ڈیسک) گزشتہ روز اوچ کے علمائے کرام کا اجلاس دارالعلوم مظہرالاسلام اوچ غربی میں منعقد ہوا۔ متفقہ فیصلہ ہوا کہ تقریر 7بجے شروع ہوگی اور ٹھیک 7:30بجے نماز عید ادا کی جائے گی۔نماز عید اوچ سٹیڈیم میں ہوگی البتہ بارش کی صورت میں نماز عید مساجد میں ادا کی جائے گی۔عید مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق منائی جائے گی۔عوام الناس کے لئے گندم کے حساب سے صدقہ فطر 150روپے مقرر کیا گیا۔ جبکہ خواص سے گزارش ہے کہ اپنی استطاعت کے مطابق کشمش٫ کجھور یا جو کا حساب لگاکر صدقہ فطر ادا کریں۔مزید یہ کہ جن مساجد میں عید کی نماز ادا کی جاتی ہے ان کے عوام اور آئمہ کرام سے اپیل ہے کہ مسلمانوں کے اتفاق کے لئے عیدگاہ میں آکر یہ سنت زندہ کیجئیے۔مکرر تاکیدکی جاتی ہے عوام الناس کہ گرم موسم کا لحاظ کرتے ہوئے 7بجے عیدگاہ پہنچ جائیں تاکہ ٹھیک 7:30بجے نماز عید کی جماعت کھڑی ہوسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے