مردان (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف نے ریجنل پولیس افیسر یاسین فاروق، ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عرفان اللہ خان، اسسٹنٹ کمشنر محمد شجعین وسطڑو و دیگر پولیس افسران و اہلکاروں کے ہمراہ عید الفطر کی نماز پولیس لائن میں ادا کر دی۔ملکی و قومی سلامتی اور شہدائے پولیس کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔افسران نے عید کی نماز کے بعد پولیس افسران و اہلکاروں سے عید ملیں اور پولیس کلب میں پولیس اہلکاروں کیلئے منعقدہ بڑے کھانے میں شرکت کی۔