اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری رواں ماہ امریکہ کا دورہ کریں گے۔اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 17 اور 18مئی امریکہ کا دورہ کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ امریکہ کا دورہ امریکی وزیر خارجہ کی دعوت پر کر رہے ہیں جہاں وہ 18مئی کو عالمی تحفظ خوراک بین ا لوزراتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔دورہ امریکہ کے دوران وزیر خارجہ امریکی ہم منصب سمیت متعدد امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔بلاول بھٹوزرداری نے 12مئی کو امریکہ میں دوسری عالمی کوویڈ کانفرنس میں مجازی طور پر شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔دورہ امریکہ میں وزیر خارجہ کے ہمراہ وزیر مملکت برائے انور خارجہ حنا ربانی کھر کے جانے کا امکان ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے