بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ملاکنڈ انٹر کلبز ہا کی ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا محکمہ سپورٹس اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے باہمی اشتراک سے ظفر پارک بٹ خیلہ میں کھیلے جانے والے ہاکی کے ان دلچسپ مقابلوں میں در گئی تھانہ جولگرام اور ملاکنڈ ٹاپ کے ہاکی کلبوں نے حصہ لیا فائنل میچ میں امیر سلیم ہاکی کلب در گئی نے تھانہ کلب کو دو گولوں سے ہرا کر ٹورنامنٹ ٹرافی اپنے نام کر لی اختتامی تقریب کے مہمان خصو صی ٹی ایم او بٹ خیلہ شارق ریاض اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آ فیسر رفیع اللہ سینئر صحا فی خالداقبال سینئر ہاکی پلیئر فضل محمود خان اورریا ض خان نے فاتح ورنراپ ٹیم کپتانوں میں ٹرافیاں سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کئے مہمان خصو صی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے نئی نسل کو منشیات سمیت دیگر معاشرتی برائیوں سے دور رکھا جاسکتا ہے اسلئے حکومت کھیلوں کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے سن صرف موثر اقدامات کر رہی ہے بلکہ اپنے تمام دستیاب وسائل بھی استعمال کر رہی ہے انھوں نے معاشرے کے مختلف طبقوں سے کھیلوں کے فروغ میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے