ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس کی جانب سے مین آڈیٹوریم میں ملازمین کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کااہتمام کیا گیا۔تقریب میں کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس کے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس پروفیسر ڈاکٹر امتیازعلی خان تھے۔تقریب میں گزشتہ 6ماہ کے دوران ریٹارئرڈ ہونے والے ملازمین کو اُن کی انتھک خدمات کے اعتراف کرنے کے لئے خصوصی طور پر مدعو کیاگیا۔ اور اُنہیں ادارے کی طرف سے اعزازی شیلڈ بھی دی گئیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس پروفیسر ڈاکٹر امتیازعلی خان نے اپنے خطاب میں تمام ملازمین کو عید کی مبارک باد پیش کی۔ کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس کی طرف سے گزشتہ ایک سال کے دوران کی گئی پش رفت پر بھی روشنی ڈالی اور مزید کہاکہ ملازمین اداروں کا حقیقی سرمایہ ہوتے ہیں جن کی خدمات کی بدولت ہی ادارے ترقی کرتے ہیں۔ ادارہ آپ لوگوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے بلکہ آپ کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہاہے۔