سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈک سوات ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ عمران خان ملک وقوم کی بقاء اورسلامتی کی جنگ لڑرہی ہے، پوری قوم اس حق وصداقت کی جنگ میں عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں، عمران خان کی بیانیہ ملک وقوم کی بقاء اورسلامتی کاراز پوشیدہ ہے، عوام عمران خان کو اقتدار میں دیکھناچاہتے ہیں، انشاء اللہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف پہلی سے زیادہ قوت کے ساتھ برسراقتدار آئے گی، ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے حجرہ مینگورہ میں مختلف علاقوں سے عمرہ اورعیدمبارک باد دینے کے لئے آئے ہوئے لوگوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر لوگوں نے ایم پی اے فضل حکیم خان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے اور عید کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔ ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف اور عوام ایک دوسرے کیلئے لازم وملزوم ہے، انہوں نے کہا کہ عوام تحریک انصاف اورعمران خان کاساتھ دینے کیلئے پرعزم ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اورعمرا ن خان ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پاکستان کی بقاء، سلامتی اور حقیقی آزادی کیلئے عوام عمران خان کے قیادت میں جدوجہد کرے کیلئے پرعزم ہیں، تحریک انصاف ترقی، خوشحالی اور بلاتفریق عوامی خدمت کا دوسرانام ہے۔ لوگوں کو مسائل اور مشکلات کی دلدل سے نکالنے کے لئے عوام نے عمران خان کی قیادت میں بھرپور جدوجہد کا آغاز کیاہے، پاکستان تحریک انصاف اورملک کے محب وطن لوگ ایک دوسرے کیلئے لازم وملزوم ہیں،انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہم عمران خان کیساتھ ہیں اور ملک کے حقیقی آزادی کیلئے عمران خان کے قیادت میں جدوجہد کا حصہ ہوں گے۔ عمران خان کی جدوجہد اصل میں ملک کی حقیقی آزادی کیلئے ہے اور اس ملک کو غلامی سے آزاد کراناہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کوبحرانوں سے نکالنے کے لئے باصلاحیت قیادت عمران خان کی ضرورت ہے اور عمران خان کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ اب حقیقی آزادی ہماری دروازے پر دستک دے رہی ہے۔ پوری قوم عمران خان کے قیادت میں متحد ہوکر ایک حقیقی آزادی کیلئے پرعزم ہیں۔