ہنزہ (مانند نیوز ڈیسک) شیشپر گلیشیئر جھیل کی تباہ کاری کے تین دن بعد بحالی کا کام شروع کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ہنزہ عثمان علی نے کہا کہ منہدم پل کے پاس مشینری پہنچا دی گئی، 2مقامات پر کام جاری ہے۔ڈی سی ہنزہ نے بتایا کہ دو روز میں پیدل آمد ورفت کے لیے پل بنایا جائے گا۔ دوسری جانب ہنزہ وادی میں موسم صاف اور گرم ہے۔واضح رہے کہ ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں شیشپر گلیشئر گرمی کی شدت سے پگھل جانے پر وہاں بننے والی جھیل سے پانی کا بے پناہ اخراج شروع ہوا۔علاقے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوجانے کے سبب حسن آباد کا مرکزی پل ٹوٹ کر سیلابی نالے میں بہہ گیا جس کے سبب شاہراہ قراقرم بند ہوگئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے