پاراچنار (مانند نیوز ڈیسک) پاراچنار میں ضلعی انتظامیہ نے مسافر گاڑیوں میں گنجائش سے زائید سواریاں بھٹانے اور زائید کرایہ لینے والے ڈرائیوروں کے خلاف کاراوائی کا آغاز کردیا اور ایک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا اسسٹینٹ کمشنر اپر کرم عامر نواز خان کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے مختلف اقدامات شروع کردئیے اور عوامی شکایات پر مسافر گاڑیوں میں گنجائش سے زائید سواریاں بھٹانے اور زائید کرایہ وصول کرنے پر ڈرائیوروں کیخلاف کاراوائی کا آغاز کردیا ہے آج کوچ اڈہ پاراچنار میں مسافروں سے بقاعدہ پوچھ گچھ کے بعد مسافروں سے لیا گیا زائیدکرایہ ڈرائیوروں سے واپس لے کر مسافروں کے حوالے کیا گیا اور ایک ڈرائیور کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا اسسٹنٹ کمشنر عامر نواز نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جو بھی شکایات ہوں ان کا اندراج اے سی اپر کرم کے دفترمیں درج کریں۔ انشاء اللہ عوام کے تعاون سے بھرپور قانونی کاروائی کی جائے گی۔تاجر راہنما رمضان علی پراچہ اور دیگر سیاسی و سماجی راہنماوں نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اپنی طرف سے بھر پور تعان کا یقین دلایا ہے