ہری پور (مانند نیوز ڈیسک ) ہری پور کی ٹیلرز برادری کا مشاورتی اجلاس،حاجی عبدالر شید مغل کو متفقہ صدر نامزد کردیا گیا، برادری کو در پیش مسائل کے حل کیلئے کابینہ کی فوری تشکیل کی ہدایت،اپنے ساتھیوں کے بھر پور اعتماد پر انکا مشکور ہوں اس اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤنگا،برادری کو در پیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کرونگا،عہدوں کے بغیر بھی اپنے بھائیوں کی خدمت کی یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا،تفصیلات کے مطابق ہری پور کے سینئر ٹیلرز کا مشاورتی اجلاس گذشتہ روز منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں ممبران نے شرکت کی،اس موقع پر شرکاء نے کہاکہ کافی عرصہ سے باقاعدہ تنظیمی سیٹ اپ نہ ہو نے سے ٹیلرز برادری،ریٹس،لوڈ شیڈنگ سمیت مختلف گونا گوں مسائل کا شکارہے جس کیلئے باقاعدہ کابینہ کا ہو نا انتہائی ضروری ہے اس موقع پر شرکاء نے متفقہ طور پر حاجی عبدالر شید مغل کو ٹیلرز ایسوسی ایشن کا صدر نامزدکرتے ہوئے انہیں جلد از جلد اپنی کابینہ کی تشکیل کی ہدایت کی،اس موقع پر اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے نامزد صدر حاجی عبدالرشید مغل نے کہاکہ اپنے ساتھیوں کی جانب سے اعتماد پر انکا مشکو ر ہوں مجھے عہدوں کی کوئی حوس نہیں صرف اپنی ٹیلرز برادری کو در پیش مسائل کے حل کیلئے کام کر نا چا ہتا ہوں،ہمارے بھائی رزق حلال کمانے کیلئے بیٹھے ہیں لیکن وہ بے پنا ہ مسائل کا شکار ہیں انہوں نے کہاکہ جلد ہی اپنے سینئر ساتھیوں کی مشاورت سے کابینہ کا قیام عمل میں لا یا جا ئے ہم سب کو ساتھ لیکر چلیں گے اور برادری کودر پیش مسائل کے حل کیلئے جو کچھ ممکن ہو سکا کرینگے