راوالپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ تجارت کرنے کا موجودہ حکومت کا ایجنڈا ہندوستان کے 5 اگست کے  آرٹیکل 35۔Aاور 370 کے ناپاک فیصلے کی حمایت کے مترادف ہے جسے پاکستانی اور کشمیری قوم کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کرے گی۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے بدھ کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔جبکہ اپنے ایک اور ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ اگر ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کو جن کے پیسوں سے ملک چل رہا ہے ان کو ووٹ دینے کے حق سے روکا گیا تو میں سپریم کورٹ آف پاکستان جاؤں گا اور ان کو یہ حق دلوا کر رہوں گا اور ساری دنیا میں اورسیز پاکستانی بھی موجودہ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے