اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم میاں شہباز شریف مسلم لیگ(ن) کے قائد نوازشریف سے ملاقات کیلئے وفد کے ہمراہ لندن پہنچ گئے وزیراعظم برٹش ایئرویز کی پرواز بی اے2260 کے ذریعے گذشتہ رات 12 بج کر 40 منٹ پر لندن روانہ ہوئے تھے۔ وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ، احسن اقبال، مفتاح اسماعیل،مریم اورنگزیب، ایاز صادق اور مفتاح اسماعیل بھی وزیراعظم کے ہمراہ لندن پہنچے۔ سعد رفیق، خواجہ آصف سمیت دیگر کابینہ کے ارکان بھی وفد میں شامل ہیں۔ اہم بیٹھک میں معاشی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت ہو گی۔وزارت ہوا بازی کی جانب سے گذشتہ شب روانگی کے وقت اسلام آباد ایئرپورٹ کے سٹیٹ لاؤنج میں خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ اعلی سطح کے وفد نے اسلام آباد سے لندن روانہ ہونے کے لیے چائینہ گیٹ استعمال کیا۔ روانگی کے موقع پر اے ایس ایف کی بھاری نفری اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات رہی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے