میڈرڈ (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم اوردیگررہنماؤں کی جاسوسی کرنے پراسپین کی خفیہ ایجنسی کی سربراہ کو برطرف کردیا گیا۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ہسپانوی حکومت نے وزیراعظم، وزرا ء اوردیگرسیاسی رہنماؤں کے فون ٹیپ کرنے پرخفیہ ایجنسی کی خاتون سربراہ پازایسٹین کو برطرف کردیا۔اسپین کی خفیہ ایجنسی نیشنل انٹیلی جنس سینٹر (سی این آئی)پر اسرائیلی کمپنی کے جاسوسی سوفٹ وئیر پیگاسس کے ذریعے وزیراعظم، وزیردفاع اور دیگر سیاستدانوں کے فون کی جاسوسی کا الزام ہے۔گزشتہ ماہ کینیڈا میں قائم انٹرنیٹ اور سائبر سکیورٹی کے نگران ادارے سٹیزن لیب نے انکشاف کیا تھا کہ کاتالونیہ کے 60 علیحدگی پسند رہنماں، ان کے خاندان کے افراد کے علاوہ ہسپانوی حکومت نے پیگاسس کو وزیراعظم اور وزیردفاع کے فونز کی جاسوسی کے لئے استعمال کرنے کا انکشاف کیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے