اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے خاتمے کی شروعات سندھ سے ہوگی۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی جس میں سابق گورنر نے عمران خان کو صوبے کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کوپیپلزپارٹی نے بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہے لیکن اب صوبے کے لوگ آصف زرداری مافیا کے خلاف بیدار ہوچکے ہیں، مجھے سندھ کے باسیوں میں حقیقی آزادی کا شعور نظر آرہا ہے، حقیقی آزادی کے لیے میں سندھ کی عوام کے پاس جاؤں گا، صوبے کے لوگ بڑی تعداد میں ہمارے ساتھ نکلیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سندھ میں پانی کی مصنوعی قلت پیدا کرکے زمینیں تباہ کی جارہی ہیں، صوبے میں چھوٹے کاشتکار تباہ ہوگئے ہیں لیکن آصف زرداری کی شوگر ملیں اور زمینیں بڑھ رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس حکومت کے خاتمے کی شروعات سندھ سے ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے