اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ بیورو کریسی کو غنڈہ بنا کر اسمبلی پر دھاوا بولا گیا۔ عمر سرفراز چیمہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں نے آئین میں بگاڑ پیدا کیا، کس آئین یا عدالتی حکم میں لکھا ہے کہ گورنر ہاؤس میں وزیر اعلیٰ کا حلف لیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بیلٹ باکس پر غنڈے بٹھا دیئے جائیں، تو کیا یہ الیکشن ہے؟ گورنر کے حلف میں ہے کہ وہ معاملات کو آئین اور قانون کے مطابق دیکھے اور گورنر ہاؤس ریاست کی 300 سالہ تاریخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس جیسی جگہوں کو محفوظ کرنا چاہئے جبکہ سیاستدانوں اور کارکنان کو ورثے کی تاریخ سے شناسائی ہونی چاہئے۔ آئین میں لکھا ہے کہ وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ ہاتھ سے لکھا ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ میں نے لکھا پنجاب کی پولیس سسلین مافیا کی غلام بنی ہوئی ہے جبکہ پارلیمنٹ کی سپرمیسی کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ سسلین مافیا کے جھوٹ پر چار فیصلے آئے اور کہا گیا بیوروکریسی آپ کے خلاف لیٹرز لکھ رہے ہیں۔ آپ نے حلف بھی لے لیا اور میرے گھر میں تصویریں بھی کھنچوائیں۔عمرسرفراز چیمہ نے کہا کہ پانچواں فیصلہ بھی غیر آئینی انہوں نے کرایا جبکہ میرے پاس اپنے استعمال کے لیے گاڑیاں ہیں اور وزیر اعلیٰ آفس آئینی حکم پر خالی نہیں ہوا تھا تو آرڈر کیسے آگیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے