اپر کرم (مانند نیوز ڈیسک)نقل ایک ناسور ہے تدارک ناگزیر ہےاسٹنٹ کمشنر اپر کرم امیرنوازآجDC Conference Room میں امتحانات میں نقل کے بڑھتے ہوئے رحجان کی روک تھام اور شعور وآگہی پیدا کرنے سے متعلق ایک سیمنار اور بعد میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں قومی مشران ماہر تعیلم  نوجوان ا صحافی برادری اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔نوجوانوں کا مستقبل محفوظ کرنے کیلئے معاشرے سے اس ناسور کو ختم کر نا ہر ذمہ دار شہری کا فرض ہےچونکہ یہ مسلہ ہمارے معاشرے میں گڑ چکا ہے لہذا اس پر قابو پانا مشکل ضرور مگر نہ ممکن ہرگز نہیں ہے۔ اس مسلے پر قابو پانے کے لیے نوجوان نسل کو بھر پھور کردار ادا کرنا ہوگا۔ طالب علموں کے ساتھ ساتھ والدین اور اساتذہ کرام کو بھی انتھک محنت کرنی ہوگی۔ نوجوانوں کا اس ناسور سے بائیکاٹ اس مسلے کا بہت بڑا حل ہے۔ طالب علموں کو نقل کی امید دینے کی بجائے محنت پر امادہ کرنا ان میں احساس ذمہ داری اور محنت کا جذبہ پیدا کرنا والدین اور اساتذہ کی اولین ذمہ داری ہے۔ہمیں اپنے معاشرے سے اس ناسور کو ہر قیمت پر ختم کرنا ہوگا تا کہ انے والی نسلیں اس سے پاک ہوں اور بہتر معاشرے کے لیے وہ اپنا پورا کردار ادا کر سکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے