جمرود (مانند نیوز ڈیسک) وادی تیراہ کی بحالی متاثرین کی واپسی نیک شگون اور علاقائی ترقی کی طرف اہم قدم ہے جسکی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔اتحاد قبائل کے مرکزی صدر میراسلم خان آفریدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب وقت ہے کہ قبائلی عوام اور قبائلی علاقے ملک کے دیگر علاقوں کی برابر ترقی کریں چونکہ اب فاٹا انضمام ہوا ہے اورحکومت نے قبائلی عوام کے ساتھ انضمام سے پہلے جو وعدے کئے تھے انہیں عملی جامہ پہنا ناگزیر ہو چکا ہے،قبائلی عوام مزید خانہ جنگی اور ایک دفعہ پھر بربادی کے متحمل نہیں ہو سکتے انضمام کے بعد قبائلی اضلاع خیبر پختونخواہ کا حصہ ہے،قبائلی علاقوں میں حکومتی رٹ مکمل بحال ہو چکا ہے،اب علاقائی آمن و آمان حکومتی ذمہ داری ہے جسطرح پورے پاکستان میں یکساں آمن بحال ہے بلکل ایسی طرح حکومت کو قبائلی علاقوں میں بھی اپنی رٹ خود قائم کرنی چاہیئے قبائلی عوام کو قومی آمن کمیٹیوں اور قومی شریشتہ کے نام پر مزید خوار نہیں ہونا چاہیئے انکا مزید کہنا ہے کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور ہر بیرونی طاقت کو قبائلی عوام نے ملکی دفاع کے لئے بھر پور جواب دیا ہے اس لئے بیرونی طاقتیں پاکستان کو ملی آنکھ دیکھنے کی جراٗت نہیں کر سکتے۔اب وقت کا تقاضا ہے کہ قبائلی عوام کے ساتھ تمام وعدے پورے کئے جائیں،قبائلی علاقوں میں سالانہ ایک سو دس ارب روپے صحت، تعلیم، بجلی، مواصلات و دیگر بنیادی ضروریات پر خرچ کی جائیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وادی تیراہ کوکی خیل متاثرین کے بحالی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں تباہ شدہ سکولوں،مسجدوں گھروں اور بازاروں کی جلد از جلد تعمیر شروع کی جائے اور تمام اداروں کو وادی تیراہ کے بحالی میں کردار ادا کرنا چاہیئے۔