اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری مسلم لیگ ن کے لیے گھڑا کھود رہے ہیں، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں ابھی تک سندھ معاملات پر کوئی حتمی بات نہیں ہوئی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ منحرف اراکین نے وفاداری تبدیل کی اور وہ سندھ ہاؤس میں کئی روز تک مقیم رہے ہیں جبکہ پنجاب میں منحرف اراکین تو واضح طور پر دوسری پارٹی کے حامی بن گئے۔انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے یوسف رضا گیلانی کو بری کیا اور بیٹے کو کرپٹ پریکٹس پر مجرم قرار دیا۔ پنجاب میں آئینی بحران ہے اور منحرف اراکین کے بغیر کیا حمزہ شہباز وزیراعلیٰ بن سکتے تھے۔انہوں نے کہا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے ڈالر مہنگا ہو رہا ہے اور سٹاک مارکیٹ میں مندی ہے۔ اب ملک میں معیشت مضبوط نہیں تو آگے کیا ہو گا۔ ملک میں مسائل کا الیکشن کے علاوہ کوئی اور حل نہیں۔انہوں نے کہا کہ آصف زرادی تو اپنی ہی گیم کھیل رہے ہیں اور وہ مسلم لیگ ن کے لیے گھڑا کھود رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں ابھی تک سندھ معاملات پر کوئی حتمی بات نہیں ہوئی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول بھٹو ابھی تک دفتر خارجہ کو وقت نہیں دے پائے ہیں اور بلاول بھٹو نے بھارت سے تجارتی روابط پر کوئی بات نہیں کی لیکن بھارت کے ساتھ تجارتی روابط کی بات ہو رہی ہے۔ گزشتہ دنوں سے بھارت سے پانی کے معاملے پر ڈیزائن مانگ رہے ہیں اور بھارت ہمیں پانی کے معاملے پر ڈیزائن ہی نہیں دے رہا۔انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل فورسز جو کر رہا ہے اس پر بلاول کا موقف کیا ہے اور بلاول کا صرف انگریزی زبان میں بات کرنے پر عبور کافی نہیں۔ وزارت خارجہ کا عہدہ ذمہ دارا نہ ہے،اس کے اصول ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملتان جلسہ کامیاب ہو گا اور عمران خان اہم اعلان بھی کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے