اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے نرسزکے عالمی دن پر دنیا بھر میں نرسنگ کے شعبے سے وابستہ افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمات پردنیا بھر خاص طور پر پاکستان کی نرسز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ نرسز انسانیت کی خدمت کا بہت بڑا شعبہ ہے، خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔وزیر اعظم آفس کی جانب سے جمعرات کے روز سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نرسنگ کے شعبے سے وابستہ خواتین اور مرد حضرات کو بہتر سہولیات اور معاوضوں کی ادائیگیوں کو بہتربنانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں نرسز کے شعبے کے حالات کار میں بہتری، تعلیم وتربیت کامعیار مزید بڑھانے، معاوضوں کو مناسب بنانے کے لئے اصلاحات کریں گے۔ خواتین نرسز خاص طور پر معاشرتی نامناسب رویوں کا شکار بنتی ہیں جس کی حوصلہ شکنی اور اس ضمن میں آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے