لاہور (مانندنیوزڈیسک) پاک بھارت آبی تنازعات پر بات چیت کے لیے پاکستانی وفد بھارت پہنچ گیا۔ انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ کی سربراہی میں وفد میں ڈی جی محکمہ موسمیات، محکمہ آبپاشی، نیسپاک اور وزارت خارجہ کا نمائندہ شامل ہے۔انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ نے کہا کہ آبی تنازعہ پر 2روزہ مذاکرات آج (پیر)سے نئی دہلی میں ہوں گے جس میں بھارت سے آنے والے دریاؤں میں سیلاب کی پیشگی اطلاع پر بات ہو گی۔انہوں نے کہا کہ مارچ میں پاک بھارت انڈس واٹر کمشنر کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا تھا اور اب یہ 118 واں اجلاس نئی دہلی میں ہو رہا ہے، اجلاس میں سالانہ رپورٹ فائنل کی جائے گی۔دریائے سندھ پر چھوٹے پراجیکٹس ہیں جبکہ دریائے چناب پر انڈیا کے 3 بڑے پراجیکٹ ہیں جن پر پاکستان کو اعتراض ہے، ان میں سے ایک پاکل دل اور کیرو ہائیڈور پاور ہیں۔ کیرو پر کام شروع کیا ہے، ہمارے اعتراض پر بھارت نے کہا ہے کہ وہ رپورٹ پیش کرے گا۔یہ وفد صرف اجلاس کے لیے جا رہا ہے معائنہ کے لیے الگ وزٹ ہوں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے