اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پنڈی کے شیطان کا ”خونی“مارچ ”بادی“ میں تبدیل ہوچکا ہے، باس اور چپڑاسی دونوں بنارسی ٹھگ اور سیاست کے رنگ باز ہیں، باس، زرداری صاحب کی منت ترلے کرتا ہے تو چپڑاسی دھمکیاں دیتا ہے۔ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر کہا کہ گیارہ جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسار کو دی ہے لیکن آپ آئیں تو سہی،”اگلے ماہ آئیں گے تو کسی کے کہنے پر گھر نہیں جائیں گے“ کا بیان دینے”والا خونی فساد“میں دم دبا کر بھاگ گیا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا طوفان لانے والے اب اس پر سیاست کر کے عوام کے غضب سے بچنا چاہتے ہیں، دھمکیاں دینے والے اب منتیں، ترلے اور واسطے دے رہے ہیں جبکہ دوسروں کے بچوں کو سڑک پر بے آسرا چھوڑ کر باس اور چپڑاسی دونوں میدان سے بھاگ گئے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنڈی کے شیطان کا خونی مارچ بادی میں تبدیل ہوچکا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ باس، زرداری صاحب کی منت ترلے کرتا ہے تو چپڑاسی دھمکیاں دیتا ہے، باس اور چپڑاسی دونوں بنارسی ٹھگ اور سیاست کے رنگ باز ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے